جہلم شہر میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا

جہلم شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ، شہریوں کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا، شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے بازاروں، سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہے، تاجروں نے دکانوں کا سامان دکانوں سے باہر سڑکوں پر سجا رکھا ہے جبکہ ریڑھی بانوں اور لوڈر رکشہ والوں نے سڑک کے دونوں اطراف ریڑھیاں اور رکشے کھڑے کرکے پیدل چلنے والے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے، ناجائز تجاوزات کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس نا جائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف اکا دکا کارروائیاں تو کرتے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس والوں کے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی تاجر دوبارہ دکانوں سے باہر سامان رکھ لیتے ہیں جس سے خواتین بچوں سمیت شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نا جائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرایا جائے تاکہ شہریوں کو پیدل چلنے اور ایمبولنسسز ، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button