متحدہ عرب امارات میں ایک معروف کمپنی کی جانب سے ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے ایک دلچسپ موقع فراہم کیا گیا ہے۔
ملک کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں میں سے ایک اتصالات نے 9 ہزار 500 درہم تک کی مسابقتی تنخواہوں کے ساتھ متعدد ملازمتوں کے مواقع کا اعلان کیا ہے۔
یہ ان افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کو ایک انتہائی معروف تنظیم کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
اس زیر نظر خبر میں درخواست گزار کی اہلیت کے معیار، مطلوبہ دستاویزات اور ان عہدوں کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کے بارے میں ایک جامع رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
اہلیت کا معیار
ملازمت کے ان مواقع پر غور کرنے کے لیے امیدواروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اتریں گے:
جس میں سب سے پہلے تعلیمی قابلیت اور تعلیمی سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ اور ڈگریوں کی کاپیاں، کام کا تجربہ اور پچھلے آجروں کا حوالہ خط یا تجربہ سرٹیفکیٹ فراہم کرنا، زبان کی مہارت، تمام مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی، متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کا قانونی حق، ضروری ورک پرمٹ اور ویزا فراہم کرنا شامل ہے۔
درخواست کیسے کریں
متحدہ عرب امارات میں اتصالات میں ملازمت سے متعلق درخواست دینے کے لیے ان مراحل پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے اتصالات کیریئرز کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اتصالات کیریئرز کی آفیشل ویب سائٹ یا مخصوص جاب لسٹنگ پورٹل پر جائیں، اگر آپ کے پاس اس کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو پہلے اتصالات کیریئرز پورٹل پر ایک اکاؤنٹ بنائیں۔
اس کے بعد ملازمت کے مواقع کی فہرست میں جاکر مقام کے لحاظ سے فلٹرنگ یو اے ای ملازمت کے زمرے، اور اگر چاہیں تو ملازمت کے مخصوص کردار کے ذریعے براؤز کریں اور ملازمت کی اس فہرست پر کلک کریں جو آپ کی اہلیت اور دلچسپیوں سے مماثل ہو۔
آخری مرحلے میں اپنی درخواست جمع کروائیں جس کیلئے آن لائن درخواست فارم پُر کریں، اپنی سی وی اور مطلوبہ دستاویزات کو منسلک کریں۔ یاد رہے کہ آپ کو ایک تشخیص مکمل کرنے یا اضافی معلومات فراہم کرنے کے لیے بھی کہا جاسکتا ہے۔
اپنی درخواست کو حتمی شکل دینے سے پہلےتمام تفصیلات کا بغور جائزہ لیں اور مطمئن ہونے کے بعد، "جمع کروائیں” کے بٹن پر کلک کردیں۔