Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوئفٹ کار کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 85 ہزار روپے سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی 85 ہزار روپے کمی کے بعد 43 لاکھ 36 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، جو 44 لاکھ 21 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

اسی طرح سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار روپے تنزلی کے بعد 45 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی، جو پہلے 47 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہو کر 47 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل 2 مارچ کو روپے کی قدر میں بہتری کے باوجود پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کرکے صارفین کو ششدر کردیا تھا۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل، ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی، اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کے نرخوں میں 65 ہزار سے 85 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 44 لاکھ 21 ہزار، 47 لاکھ 19 ہزار اور 51 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی تھیں۔

16 مارچ کو ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دی تھیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ قیمتوں میں کمی کے بعد ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سی وی ٹی 1.2 ایل ماڈلز بالترتیب 46 لاکھ 49 ہزار روپے اور 46 لاکھ 89 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔

کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں قیمتوں میں کمی کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی تھیں، حالانکہ حکومت نے مقامی سطح پر اسمبل شدہ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی تھی، اگر ان گاڑیوں کی قیمت (سیلز ٹیکس کے علاوہ) 40 لاکھ روپے سے زائد ہو۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محکمہ آثارِ قدیمہ کی عدم توجہی کے باعث تاریخی ورثہ تباہ، شر پسند عناصر رہی سہی تاریخ بھی مٹانے کے درپے

21 نومبر, 2024

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

19 جون, 2025

للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، شہری مشکلات اور حادثات کا شکار

1 ستمبر, 2025

جہلم: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

8 ستمبر, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں