Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 403 افراد اور 170 گھروں کی چیکنگ، ناجائز اسلحہ برآمد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 403 افراد اور 170 گھروں کی چیکنگ، ناجائز اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد، گھروں اور عوامی مقامات کی چیکنگ کی، جبکہ ایک کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 14 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 403 افراد، 170 گھروں اور 16 ہوٹلوں و بس اسٹینڈز کی تلاشی اور جانچ پڑتال کی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سٹی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، مشتبہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم افراد یا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

انہوں نے کہا کہ بروقت اطلاع نہ صرف کسی بڑے جرم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ معاشرے میں پائیدار امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پٹرولیم مصنوعات سستی مگر اشیائے ضروریہ بدستور مہنگی، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے

26 جون, 2026

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 3 منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

15 مئی, 2024

جہلم: مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے، سید خلیل حسین کاظمی

29 اپریل, 2024

ڈومیلی کی چھپر فوڈ سٹریٹ: ’یہاں سے امرسے یورپ تک پہنچتے ہیں‘

29 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں