جہلم شہر کے مرغی بازار کی نالیاں شاپنگ بیگزز اور گندگی سے بھر گئیں، دوکانداروں کا بدبو اور تعفن سے برا حال ہے۔
متعدد بار متعلقہ افسران کو نشاندہی کے با وجود ایڈ منسٹریٹر ایم سی سمیت چیف آفیسرکوتحریری وزبانی طور پر آگاہ کیا افسران ٹس سے مس نہیں ہورہے جس کی وجہ سے شہری نالیوں سے نکلنے والے گندے پانی میں گزرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ مرغی بازار کے آغاز پر میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی سرپرستی میں بااثر دکانداروں نے نالوں کوبند کرنے پختہ دکانیں قائم کررکھی ہیں جس کی وجہ سے گندے پانی نے خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کررکھی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی بازارکی نالیاں شاپر بیگز و دیگر گندگی سے بھری پڑی ہیں جوکہ میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے۔
دوکانداروں نے کمشنر راولپنڈی سے مرغی بازار کی نالیوں کی صفائی ستھرائی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔


