Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عیدالفطر کب ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عیدالفطر کب ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مسلم دنیا میں رمضان اور شوال کے چاند کی ایک جھلک دیکھنے کو ہر مسلمان بے تاب ہوتا ہے، تاہم پاکستان میں رمضان اور عید کا چاند ہمیشہ سے ہی ایک ‘اختلافی مسئلہ’ رہا ہے۔

یوں تو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی ملک میں رمضان اور عید منائی جاتی ہے مگر خیبر پختونخوا سے اکثر کمیٹی کے اعلان کے برعکس ایک دن پہلے رمضان اور شوال کے چاند کی شہادتیں سامنے آجاتی ہیں۔

تاہم گزشتہ چند برسوں سے، خاص طور پر مفتی عبد الخبیر آزاد کی بحیثیت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تعیناتی کے بعد، خیبر پختونخوا میں بھی رمضان اور عید کے چاند سے متعلق اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ اس برس عیدالفطر کب ہوگی ، اس حوالے سے مولانا عبدالخبیر آزاد کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سائنسی لحاظ سے عید 10 اپریل کو ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے سائنسی بنیاد پر رمضان کے چاند کی تاریخ دے دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا عبدالخبیر نے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کا چاند 29 دنوں کا ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہو سکتی ہے کیونکہ 9 اپریل کو سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔

فواد چوہدری کا کیلینڈر درست تھا؟

2019 میں چاند کے مسئلے کا سائنسی حل پیش کرنے کے لیے اس وقت کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اگلے 5 سال کا قمری کیلنڈر متعارف کرایا تھا، یہ کیلنڈر رمضان اور عید کے معاملے میں ایک بار بھی غلط ثابت نہیں ہوا، اس مرتبہ بھی رمضان کا آغاز اسی کیلنڈر کی بتائی گئی تاریخ کے مطابق ہوا ہے۔

اسی قمری کیلنڈر کے مطابق اس بار رمضان کا مہینہ 29 دنوں پر مشتمل ہو گا اور عید یعنی یکم شوال مورخہ 10 اپریل بروز بدھ ہو گی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزاد خان نے بھی اسی قمری کیلنڈر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار رمضان کے 29 روزے ہوں گے اور عید الفطر متوقع طور پر 10 اپریل ہو گی۔ ’محکمہ موسمیات کے سائنسی تجزیے کے مطابق شوال کا چاند 29 رمضان کی شام کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔‘

100 سال پرانا کیلنڈر

عید کی پیش گوئیوں میں سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں جہاں ایک 100 سالہ قدیمی کیلنڈر گزشتہ کئی دنوں سے گردش کر رہا ہے، یہ کیلنڈر 1981 سے 2077 تک بتا رہا ہے کہ پاک و ہند میں عید الفطر کس دن ہو گی۔

اس کیلنڈر کے مطابق بھی رواں ماہِ رمضان 29 دنوں کا ہو گا اور عید 10 اپریل 2024 کو ہو گی، سوشل میڈیا صارفین اور کئی میڈیا اداروں کا دعویٰ ہے کہ یہ 100 سالہ کیلنڈر بھی کبھی غلط ثابت نہیں ہوا ہے۔

عید کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟

عید کب ہوگی، اس کا حتمی اعلان تو مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند دیکھنے کے بعد کرے گی لیکن اگر مذکورہ 3 ذرائع کی پیش گوئیاں درست ثابت ہو تی ہیں تو ملک میں عید کی نسبتاً طویل چھٹیاں متوقع ہیں۔

چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب میں 27 سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

26 مئی, 2025

ضلع جہلم کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے یکم دسمبر سے کام شروع ہو جائے گا، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

6 نومبر, 2024

پنجاب میں اساتذہ کے لئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف

31 مئی, 2024

موسم گرما کے دوران ڈینگی کی افزائش پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، صباء سحر

20 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں