Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
9 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کی نقشہ برانچ نے شہر میں بغیر منظور شدہ نقشوں اور متعلقہ اجازت ناموں کے تعمیر کی جانے والی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں زیرِ تعمیر اور قائم کمرشل عمارتوں کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ مالکان کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم کے متعلقہ شعبے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمرشل عمارتوں کی تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے جن کے بارے میں مبینہ طور پر شکایات ہیں کہ وہ منظور شدہ نقشوں کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں یا ان کی تعمیر کے دوران ضروری قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ عمارتوں کے مالکان کو جاری کیے جانے والے نوٹسز میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی عمارتوں کے نقشے اور دیگر ضروری دستاویزات میونسپل کمیٹی سے منظور کروائیں اور تعمیراتی قوانین کے تحت تمام قانونی تقاضے پورے کریں تاکہ عمارتوں کی تعمیر کو ضابطوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

میونسپل کمیٹی حکام کے مطابق شہر میں تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا اور غیر قانونی تعمیرات کے باعث پیدا ہونے والے شہری و ٹریفک مسائل کی روک تھام کرنا متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے۔ اسی مقصد کے تحت بغیر منظوری یا ضروری اجازت ناموں کے تعمیر ہونے والی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

شہری حلقوں نے میونسپل کمیٹی جہلم کی جانب سے شروع کی جانے والی کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمل کو بلاامتیاز، شفاف اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں تعمیراتی قوانین کی یکساں پابندی یقینی بنانا ضروری ہے، تاکہ کسی بھی شخص کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہ ملے۔

شہریوں نے مزید مطالبہ کیا کہ غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور جہاں قانونی خلاف ورزی ثابت ہو، وہاں متعلقہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی ہو اور جہلم میں تعمیراتی سرگرمیوں کو قانون اور ضابطوں کے مطابق منظم بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
50%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم: خواتین قیدیوں کی عزت نفس کا تحفظ اور اصلاح و بحالی کے لیے فلاحی اقدامات ناگزیر ہیں، ماہم مشتاق
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان دوست ڈوب گئے، دونوں کی لاشیں مل گئیں

25 اپریل, 2025

کھیوڑہ سالٹ رینج کے پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی

29 مئی, 2024

دینہ میں اسلحہ کے زور اپنی والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

2 مئی, 2026

جہلم میں پتنگ بازی کے گھناؤنے جرم اور کھیل سے آگاہی کے لئے واک کا اہتمام

2 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں