Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اہلِ بدر کی رائے کو امت پر فوقیت حاصل ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اہلِ بدر کی رائے کو امت پر فوقیت حاصل ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اگر ساری امت ایک طرف ہو اور اہلِ بدر کے کسی ایک صحابیؓ کی رائے دوسری طرف ہو تو اہلِ بدر کی رائے کو مقدم سمجھا جائے گا۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ بدر کو ایک منفرد اور اعلیٰ مقام حاصل ہے، کیونکہ یہ وہ مبارک جماعت ہے جس کے بارے میں ارشاد ہوا کہ میدانِ بدر میں پورا اسلام موجود تھا۔ رہتی دنیا تک یہ واحد جماعت ہے جسے یہ اعزاز حاصل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر اگر امت کا اتفاق ہو اور کسی بدری صحابیؓ کی رائے اس کے برعکس ہو تو اس صحابیؓ کی رائے کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر اگر کفر طاقتور نظر آئے تب بھی اس کا نظریہ کبھی غالب نہیں ہو سکتا۔ یوم بدر کو یوم الفرقان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حق و باطل کے درمیان واضح فرق کا دن ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے سوال اٹھایا کہ قرآن کریم میں مسلمانوں کو حکمرانی کا وعدہ دیا گیا ہے، مگر کیا ہم اس کے مطابق اپنے اعمال درست کر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آج اگر مسلمان اپنے اعمال کا جائزہ لیں تو بہتری کی گنجائش موجود ہے، اس لیے شکایت کے بجائے اصلاح کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طرزِ زندگی کو اپنانے میں ہی کامیابی اور فتح مضمر ہے۔ انہوں نے واقعۂ بدر کے تناظر میں بتایا کہ اس وقت دو گروہ تھے، ایک تجارتی قافلہ اور دوسرا میدانِ جنگ میں آنے والا لشکر، اور اللہ تعالیٰ نے فیصلہ انہی کے حق میں فرمایا جو حق پر قائم تھے۔

اجتماع کے موقع پر نئے آنے والے مرد و خواتین کی ظاہری بیعت بھی لی گئی اور انہیں ہدایت دی گئی کہ اپنے معمولات کو مرکزی رہنمائی کے مطابق ترتیب دیں اور صبح و شام قلبی ذکر کو معمول بنائیں۔

اجتماع کے اختتام پر امیر عبدالقدیر اعوان نے ملکی سلامتی، استحکام اور بقا کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی کرائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
4 km/h
منگل
36 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں شہری کے گھر داخل ہو کر چوری کی واردات کرنے والا چور فرار

4 جولائی, 2024

قرآن کریم کو اللہ کریم نے تمام احکامات کے ساتھ حفاظت الٰہی سے نوازا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

10 اگست, 2025

عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی

13 جولائی, 2024

سوہاوہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

17 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں