Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: ایران پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: ایران پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
23 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ایران پر امریکی جارحیت اور بمباری کے خلاف جماعت اسلامی سوہاوہ کے زیر اہتمام بوہڑ چوک سوہاوہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

احتجاج کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ سیف الاسلام نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ حافظ نعیم قمر (نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ، ضلع جہلم) نے پیش کی۔

افتتاحی کلمات امیر جماعت اسلامی سوہاوہ شہر آصف بٹ نے ادا کیے جنہوں نے موجودہ عالمی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ بعدازاں سابق امیر جماعت اسلامی سوہاوہ شہر ملک مسعود اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مرید عباس نے بھی خطاب کیا اور ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام کو بیدار ہونے کی اپیل کی۔

مظاہرے کے اختتام پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے پُرجوش خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ایران پر امریکی جارحیت قابل مذمت اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ دنیا بھر میں فتنہ و فساد کا اصل مرکز بن چکا ہے، جبکہ اسرائیل اس کا ناجائز بچہ ہے جس کی مکمل سرپرستی کی جا رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ ہو یا ایران، ہر جگہ امت مسلمہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمان ممالک محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ایک عملی اتحاد کی طرف آئیں۔”

انہوں نے جذباتی نعروں سے آگے بڑھنے اور مظلوموں کی حمایت میں موثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان و عہدیداران، صدر انجمن تاجران سوہاوہ شیخ محمد علی، مجلس وحدت المسلمین کے مقامی نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت بین الاقوامی فورمز پر اس جارحیت کے خلاف آواز بلند کرے اور امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
40°C
Jhelum
few clouds
40° _ 40°
32%
3 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رمضان المبارک؛ انتظامیہ کی جانب سے سبزی فروٹ منڈی سے مارکیٹ تک قیمتوں کی کڑی نگرانی جاری

26 فروری, 2026

پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار

16 اکتوبر, 2025

جہلم کی یونین کونسل نکہ خورد کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم، پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور

30 دسمبر, 2024

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ڈپٹی کمشنر جہلم

29 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں