انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ جہلم ٹرائلز کے لئے ضلع جہلم کے سپورٹس آفیسرز متحرک

جہلم: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ز ڈیپارٹمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ جہلم ٹرائلز کے لئے ڈسٹرکٹ جہلم کے سپورٹس آفیسرز متحرک ہو گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں محکمہ کھیل اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے در میان مضبوط رابطہ انتہائی اہم ہے۔ اس طرح کھیلوں کو فروغ دینا موجودہ حکومت کے احسن اقدامات میں سے ایک ہے، ڈسٹرکٹ لیول کے ایتھلیٹس کی سلیکشن کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ان میں سپورٹس آفیسر تحصیل چوہدری محمد طارق ، تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان عبدالرشید، اعجاز احمد صوبائی کوچ راولپنڈی ، شفقت نیازی صوبائی کوچ راولپنڈی ، کاشف لون گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول ، محمد تو قیر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ، مومنہ ماہر و گوندل گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رڑیالہ جنگو اور سعدیہ گل گورنمنٹ گرلز سکول مدرسہ للبنات جہلم شامل ہیں۔

ٹرائلز کے لئے تاریخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا جو کہ گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 جہلم میں لڑکیوں اور گورنمنٹ بوائز تبلیغ اسلام ہائی سکول جہلم میں سلیکشن کا عمل کیا گیا۔

چوہدری محمد طارق سپورٹس آفیسر تحصیل جہلم سکولز کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم دکھائی دیئے ان کی مشاورت سے تمام مراحل مکمل کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button