Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بینظیر بھٹو نے ڈکٹیٹر اور جابر حکمران کے سامنے جھکنے کی بجائے شہادت کو ترجیح دی، حاجی گلزار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بینظیر بھٹو نے ڈکٹیٹر اور جابر حکمران کے سامنے جھکنے کی بجائے شہادت کو ترجیح دی، حاجی گلزار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر، بولٹن: پاکستان پیپلزپارٹی نارتھ ویسٹ اوریارکشائر کے چیف آرگنائزر حاجی گلزار خان نے کہا ہے کہ27دسمبر کا سورج جب بھی غروب ہوگا تب ہی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی کرشمہ سازشخصیت کا مہتاب پاکستان کے سیاسی افق پر جگمگا اٹھے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزہاؤس مانچسٹر میں بینظیربھٹو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے قبل بینظیر بھٹو شہید کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، حاجی گلزارنے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی شمع کو روشن کرنے کیلئے ہرڈکٹیٹر اور ہرظالم و جابر حکمران کے سامنےجھکنےکی بجائے مر مٹنے کو ترجیح دی اور کئی بار قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ظلم کا کوئی بھی حربہ قید وبند ان کے حوصلے میں لغزش نہ پیدا کر سکا۔

انہوں نے کہا قربانی پیپلزپارٹی کی سرشت میں شامل ہےاور پارٹی اپنی شاندار روایات کو زندہ رکھے ہوئے ملک و قوم کی خاطر آئندہ بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی مرکزی قیادت کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے وصول کئے گئے ایک پیغام کے مطابق پیپلزپارٹی کو برطانیہ بھر میں مزید فعال بنانے کیلئے جلد ہی پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا تاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

پیپلز پارٹی برطانیہ کی ویمن ونگ کی کوارڈینیٹر غزالہ خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کا ورثہ ہے جنہوں نے اصولوں کی سربلندی کی خاطرشہادت کا راستہ اختیار کیا اور ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک سنہرے باب کااضافہ کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے ریکارڈ سیکرٹری نصراللہ مغل نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک تحریک کا نام ہے اور بینظیر بھٹو شہید ایک عظیم باپ کی عظیم بیٹی تھی انہوں نے کہا بینظیر بھٹو شہیر بے باک جرات اور نظریاتی شخصیت کی بنا پر بے شمار خوبیوں کی مالک تھیں اور پارٹی کیلئے ان کا کردار اور خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہوں نے سامراجی قوتوں کے خلاف جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ ایک لازوال جدوجہد کی شاندار مثال ہے اس لئے انہیں جتنابھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔

پیپلزپارٹی بولٹن کے قائمقام صدر شیخ یاسر وسیم نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید گو آج وہ ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی خوبصورت باتیں اور ان کے سیاسی سفر کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی انہیں کسی بھی سطح پر عوام کے دلوں سے نہیں مٹایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ سفاک قاتل اتنے بااثر ہو گئے کہ آج تک ان کا نام و نشان نہیں ملا۔

پیپلزپارٹی بولٹن کے جنرل سیکرٹری علی رضا نے کہاکہ 27 دسمبر کا سورج کیا ڈوبا کہ جس کے ڈوبنے سے مشرق اور مغرب بھی اداس ہے اور آج پاکستان جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس سے بینظیر شہید کی کمی کوشدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے چوہدری محمد اسلم اورعاصم چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
44%
2 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جدہ سیزن میں پاکستان نائٹ 2 اگست کو ہوگی، آئمہ بیگ اور بلال سعید پرفارم کریں گے، نوشین وسیم

3 جولائی, 2024

یو اے ای میں پاکستانی شہری بیٹھے بٹھائے عالیشان گھر کا مالک بن گیا

14 جنوری, 2024

پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب, صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

23 مارچ, 2024

پاکستانی طالب علم نے ایران میں ہندوستانی ٹریول بلاگر کو بچالیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

28 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں