جہلم: ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،منشیات فروش ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


