Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ای بائیک اسکیم صرف طلباء و طالبات کے لیے مختص تھی تو عام شہریوں سے درخواستیں کیوں وصول کی گئیں؟ درخواست دہندگان کا سوال
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ای بائیک اسکیم صرف طلباء و طالبات کے لیے مختص تھی تو عام شہریوں سے درخواستیں کیوں وصول کی گئیں؟ درخواست دہندگان کا سوال

پروفیسر افتخار محمود
پروفیسر افتخار محمود
31 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پڑی درویزہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ ای بائیک اسکیم کے حوالے سے صوبہ بھر کے ایسے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے جنہوں نے بطور عام شہری آن لائن درخواستیں جمع کروائی تھیں، تاہم اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ یہ اسکیم صرف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات کے لیے مختص ہے۔شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اس اسکیم کا مقصد صرف طلباء و طالبات کو ای بائیکس فراہم کرنا تھا تو پھر عام شہریوں سے درخواستیں کیوں وصول کی گئیں؟

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ای بائیک اسکیم کا اعلان سامنے آیا تھا، جس کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2026ء مقرر کی گئی تھی۔ مقررہ تاریخ تک صوبہ بھر سے طلباء و طالبات سمیت بڑی تعداد میں عام شہریوں نے بھی انٹرنیٹ پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں۔

درخواست دہندگان کے مطابق پورٹل پر موجود درخواست فارم میں واضح طور پر یہ وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ اسکیم صرف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات کے لیے ہے۔ اس وجہ سے عام شہریوں نے بھی خود کو اہل سمجھتے ہوئے درخواستیں جمع کروائیں اور اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی امید باندھ لی۔

تاہم جب درخواستوں کا اسٹیٹس چیک کرنے کا مرحلہ آیا تو متعدد عام شہریوں کو معلوم ہوا کہ ان کی درخواستوں میں ہونہار طالب علم یا طالبہ ہونے کی تصدیق موجود نہیں یا پنجاب بینک کا اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں آن لائن پورٹل پر اہلیت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے پر بتایا گیا کہ کسی تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم نہ ہونے والے درخواست دہندگان اس اسکیم کے تحت آسان اقساط پر ای بائیک حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

اس صورتِ حال کے سامنے آنے کے بعد صوبہ بھر کے ایسے شہریوں میں مایوسی پھیل گئی جنہوں نے عام شہری کی حیثیت سے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسکیم کی اہلیت پہلے ہی واضح کر دی جاتی تو وہ بلاوجہ درخواستیں جمع کروانے اور امیدیں وابستہ کرنے سے گریز کرتے۔

متاثرہ درخواست دہندگان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ای بائیک اسکیم کے دوسرے مرحلے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے عام شہریوں کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جائے تاکہ وہ بھی آسان اقساط پر موٹر سائیکل حاصل کر سکیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں تمام درخواست دہندگان کو مناسب شرائط کے تحت موقع فراہم کیا جائے تاکہ کسی طبقے میں احساسِ محرومی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی سرکاری اسکیم کے لیے درخواستیں وصول کرنے سے قبل اہلیت اور شرائط واضح طور پر بیان کی جائیں، تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
overcast clouds
30° _ 30°
28%
3 m/s
منگل
29 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

ریسکیو 1122 جہلم نے اکتوبر میں مجموعی طور پر 3103 افراد کو ریسکیو کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
2 نومبر, 2026
سردیوں میں بھی مہنگی بجلی کا خدشہ، دسمبر، جنوری اور فروری مشکل ترین مہینے قرار
2 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد کے پیش نظر جہلم میں انتظامی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں
2 نومبر, 2026
جہلم کی مجاہد آباد سبزی منڈی تجاوزات مافیا کے قبضے میں، پیرا فورس اور انسدادِ تجاوزات عملہ خاموش تماشائی
2 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار
2 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

خانہ بدوش بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ، ڈپٹی کمشنر کا ڈی ای او لٹریسی کے ہمراہ نان فارمل سکولز کا دورہ

13 اگست, 2026

دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ کی صاحبزادی کی شادی بخیر و خوبی انجام پا گئی

19 نومبر, 2025

جہلم: عیدالاضحی پر صفائی کا شاندار آپریشن، ضلعی انتظامیہ اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مثالی کارکردگی

9 جون, 2025

جہلم میں آوارہ گردی اور مشتبہ سرگرمیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 15 افراد گرفتار

5 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں