Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: غنڈہ گردی، بھتہ خوری اور گینگ سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

غنڈہ گردی، بھتہ خوری اور گینگ سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

چوہدری عابد محمودویب ڈیسک
چوہدری عابد محمود
ویب ڈیسک
5 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پنجاب حکومت نے غنڈہ گردی، بھتہ خوری، قبضہ مافیا اور گینگ سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے غنڈہ ایکٹ 1959 کی جگہ نیا اور سخت قانون متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت عادی جرائم پیشہ افراد کو "اینٹی سوشل پرسن” قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ضلعی سطح پر قائم ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو مشتبہ افراد کی نشاندہی اور انہیں اس زمرے میں شامل کرنے کے اختیارات بھی دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں سزاؤں کو مزید سخت بنانے کی تجویز شامل ہے۔ ابتدائی جرائم پر 3 سے 5 سال تک قید جبکہ بار بار جرائم میں ملوث افراد کے لیے سزا بڑھا کر 7 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مجوزہ قانون کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید اختیارات دینے کی بھی تجویز ہے، جن میں جرائم پیشہ عناصر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے، شناختی کارڈ بلاک کرنے اور جدید الیکٹرانک نگرانی و سرویلنس کے اختیارات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، قبضہ مافیا یا ان کی معاونت، ہراسگی اور بعض سائبر جرائم کو بھی باقاعدہ طور پر قابلِ سزا جرائم میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب کابینہ مجوزہ قانون کی منظوری دے چکی ہے اور توقع ہے کہ یہ بل جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون کا باقاعدہ نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون کا بنیادی مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

تاہم قانون کے حتمی نکات اور سزاؤں کی تفصیلات پنجاب اسمبلی سے منظوری اور سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد ہی واضح ہوں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا فراڈ اور طالبات کا مستقبل خطرے میں ڈالنے والا سرکاری کالج کا کلرک گرفتار

18 اپریل, 2024

فراز چوہدری کو جہلم کچہری سے گرفتار کر لیا گیا

22 دسمبر, 2023

پنجاب حکومت کا ہونہار و مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

14 نومبر, 2023

حکومت پنجاب کے ون ڈش قانون پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

7 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں