جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش ملزم، ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد عمران کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 580گرام چرس برآمدکر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سحر شاہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے رائفل 223 بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزم نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے ارتکاب جرم کیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button