جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے مرکزی قبرستان کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر قبرستان کی حالت کو بہتر بنایا۔ تمام جڑی بوٹیوں کو ختم کر کے صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
شہریوں کو قبرستان میں فاتحہ خوانی کے دوران مشکلات کا سامنا تھا، جس کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے خود صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے اسلامیہ سکول میں نکاسی آب اور باغ محلہ جہلم میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ بڑے نالوں کی صفائی جلد مکمل کی جائے اور شہر کے تمام علاقوں سے کچرا اٹھانے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی جائے۔یہ اقدامات شہر کی صفائی اور شہریوں کی سہولت کے لئے اہم ہیں۔


