Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: نئی تعمیر ہونے والی ٹاہلیانوالہ سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: نئی تعمیر ہونے والی ٹاہلیانوالہ سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
29 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: نئی تعمیر ہونے والی ٹاہلیانوالہ سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کے پیدل چلنے کے لئے تیار کی جانے والی سولنگ فٹ پاتھ پر بھی دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے قبضے جما لئے ،شہریوں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی تعمیر ہونے والی جہلم تا ٹاہلیانوالہ سڑک پر بھی تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے ، شہریوں کی بدنصیبی یہ کہ پیدل چلنے کے لئے تیار کی جانے والی سولنگ فٹ پاتھ پر بھی بااثر دکانداروں ،ریڑھی بانوں، مرغی فروشوں، فرنیچرز مالکان ، ہوٹلز مالکان، حتیٰ کہ فاسٹ فوڈ کی دکانیں بھی قائم ہو چکی ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کو سڑک کے دونوں اطراف پیدل چلنا محال ہو کر رہ گیاہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سڑک کے دونوں اطراف دکانداروں ، ریڑھی بانوں نے قبضے جما کر کارروبار شروع کررکھا ہے ، جس کے باعث ،خواتین، بچوں اور بزرگوں کو پیدل چلنے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں جبکہ ضلع کونسل کا شعبہ انسداد تجاوزات اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ دکانداروں جن میں فرنیچرز، مرغی فروش، ہوٹلزمالکان عارضی ٹھیئے لگانے والوں نے سڑکوں کے اطراف تجاوزات قائم کررکھی ہیں جبکہ پرائیویٹ سکولز مالکان ، نجی ہسپتالوں ، کارروباری مراکز کے مالکان و ملازمین نے اپنی موٹر سائیکلیں ، گاڑیاں سڑک کے دونوں اطراف پارک کررکھی ہوتی ہیں ۔ جس کے باعث صبح شام اور رات کے اوقات میں گاڑیوں کی طویل اور لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں،اکثر اوقات پیچھے سے آنے والی ٹریفک شہریوں کو زخمی بھی کر دیتی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، چیف آفیسر ضلع کونسل سے تجاوزات کے خلا ف نوٹس لینے اور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
31%
1 m/s
اتوار
29 °C
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 51 سالہ شخص جاں بحق
7 نومبر, 2026
ضلع جہلم سے 15 نومبر کو آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا، حافظ عبدالحمید عامر
7 نومبر, 2026
مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری
7 نومبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار
7 نومبر, 2026
پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
7 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈومیلی موڑ پر اے این ایف اہلکاروں کی شہادت، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

12 جون, 2024

پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

11 دسمبر, 2023

جہلم میں ڈمپر ٹرک کا ہیلپر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق

26 مارچ, 2025

جہلم: کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 8 کم عمر ڈرائیورز گرفتار

24 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں