جہلم پولیس کا کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے5 افراد حسان احمد، محمد دائم ،عبدالاحد، محمد حمزہ ،اور فاروق کو گرفتار کر لیا۔
پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے احتشام علی کو گرفتار کر لیا۔
دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عثمان کو گرفتار کر لیا جبکہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا۔
جہلم پولیس نے گرفتار افراد کے موٹرسائیکلز اور لودڑ رکشہ قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں، تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔


