جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈائلیسز کے مستحق مریضوں میں فوڈ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔
یہ ہیمپرز فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی جانب سے عطیہ کیے گئے تھے، جن کا مقصد مریضوں کی سہولت اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔
تقسیم کا عمل سب ڈویژنل آفیسر پیرا محمد احسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ فوڈ ہیمپرز کی فراہمی سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے اہل خانہ میں خوشی اور اطمینان کی واضح لہر دیکھی گئی۔
یہ فلاحی اقدام نہ صرف انسانی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ضرورت مند افراد کی مدد میں معاشرتی کردار ادا کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔


