Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سگریٹ سے ہونے والی آلودگی اربوں ڈالر کے نقصان کا سبب قرار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سگریٹ سے ہونے والی آلودگی اربوں ڈالر کے نقصان کا سبب قرار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

بینکاک: ایک نئی تحقیق میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سگریٹ کے بٹ اور پیکیجنگ میں موجود پلاسٹک کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سالانہ 26 ارب ڈالر جبکہ ہر 10 سال میں 186 ارب ڈالر (افراطِ زر کے حساب سے) مالیت کے نقصان کا سبب بن رہی ہے۔ یہ مالی نقصان کچرے کا بند و بست کرنے اور عالمی سطح پر آبی ماحول کو نقصان پہنچنے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

محقق ڈیبرا کے سائی کے مطابق یہ نقصان بظاہر تو کل معاشی اور انسانی نقصان کے مقابلے میں چھوٹا سا لگتا ہے لیکن اس میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے بچا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ دنیا بھر میں ایک بار استعمال کیے جانے والے پاسٹک کے استعمال میں کمی یا اس پر پابندی کے حوالے سے پالیسیوں کے لیے بڑے اقدامات کیے گئے ہیں، لیکن سگریٹ میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔

یہ بات معلوم ہونے کے باوجود کہ سگریٹ کا فلٹر (سگریٹ بٹ کا مرکزی جزو) دنیا میں بطور کچرا سب سے زیادہ اکٹھی ہونے والی شے ہے، اس کو ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے بنایا جاتا ہے۔

تمباکو اشیاء کے زہریلے فضلا سے ہونے والے عالمی معاشی نقصان کی پیمائش کی کوشش کے لیے محققین نے سگریٹ کی فروخت، صفائی کے اخراجات اور زمین اور سمندر پر موجود پلاسٹک کچرے کے حوالے سے موجودہ دستیاب عوامی ڈیٹا کے ذرائع کا رخ کیا۔

ان ذرائع میں عالمی بینگ، آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ (او ای سی ڈی)، دی ٹوبیکو ایٹلس اور دی ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ شامل ہیں۔

ہر پلاسٹک فلٹر کا اوسط وزن 3.4 گرام ہوتا ہے اور یہ پلاسٹک پیکیجنگ کے ساتھ کچرے دان میں پھینک دیے جاتے ہیں۔ 20 سگریٹوں والے اسٹنڈرڈ پیک سائز کا اوسط وزن 19 گرام ہوتا ہے۔

محققین کی جانب سے سگریٹ کی پلاسٹک کے متعلق لگایا گیا ماحولیاتی اور معاشی نقصان کا سالانہ اور 10 سالہ تخمینہ ٹنوں کی پیمائش پر مبنی ہے۔ 10 سالہ تخمینے کو شامل کرنے کی وجہ سگریٹ بٹ کے تحلیل ہونے میں لگنے والا وقت ہے، سگریٹ بٹ کو تحلیل ہونے میں تقریباً 10 سال کا عرصہ لگتا ہے۔

محققین کی جانب سے یہ تجزیہ جرنل ٹوبیکو کنٹرول میں شائع ہونے والی تحقیق میں پیش کیے گئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
41%
بدھ
31 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

چہرے کے تاثرات سے ڈپریشن کا پتہ لگانے والی ایپ متعارف

19 مارچ, 2024

جہلم میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز، 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

27 نومبر, 2023

قلبی امراض ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتے ہیں، تحقیق

13 اکتوبر, 2024

آنتوں کے وائرس کا ذہنی تناؤ کے ساتھ تعلق کا انکشاف

7 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں