سوہاوہ:یوسی پھلڑے سیداں کے علاقہ ڈھوک فضل شاہ میں جماعت اسلامی کی انتخابی میٹنگ، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 سید ضیاء اللہ بخاری اور صوبائی امیدوار حلقہ پی پی24 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کی شرکت،لوگوں سے ملاقات کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈھوک فضل شاہ یونین کونسل پھلڑے سیداں میں جماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ میں قاضی منظور سابق نائب امیر ضلع کے گھر انتخابی میٹنگ کاانعقادکیاگیا،جس کاآغازتلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔
میٹنگ میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 سید ضیاء اللہ بخاری اور صوبائی امیدوار حلقہ پی پی24 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے شرکت کی اور ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جو آج حالت ہے اس کے ذمہ دار وہ سیاسی جماعتیں ہیں جو حکمران رہے جو عوام کے حالات سدھارنے کی بجائے اپنے بینک اکاؤنٹ بڑھاتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ اب عوام کو چاہیے کہ وہ ان کا احتساب کرے اور8 فروری کو ترازو کو کامیاب کرکے دیانت دار قیادت کو منتخب کریں ان کے علاوہ علاقے کے دیگر لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔


