سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش اور کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


