پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنڈی سید پور میں قائم نکاسی آب کے سرکاری نالے کی بندش پر گولیاں چل گئیں، حساس ادارے کے ملازم کی جانب سے معاملہ سلجھانے کی کوشش، بااثر افراد نے فائرنگ، ڈنڈوں، سوٹوں، لاتو ں، مکوں اور ٹھڈوں کا آزادانہ استعمال کرکے علاقہ میں خوف و حراس پیدا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنڈی سید پور میں نالے کی بندش پر بااثر افراد نے فائرنگ سمیت ، لاتوں ، مکوں ، ٹھڈوں کا استعمال کرتے ہوئے حساس ادارے کے ملازم کو بھی شدید زخمی کر دیا۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے نکاسی آب کے لئے تعمیر کئے گئے نالے کو بند کرنے کی کوشش کی جس پر مکینوں نے نالہ بند کرنے سے روکا کیونکہ نالے کی بندش سے گورنمنٹ گرلز سکول ، نجی سکول، مشرقی قبرستان اور ملحقہ علاقوں میں گندا پانی داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جس پر بااثر افراد نے مشتعل ہو کر فائرنگ سمیت مار کٹائی شروع کر دی جس سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
علا قہ مکینوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے اور خوف و حراس پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔