Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: رمضان المبارک کی آمد، اوسلو ٹاؤن ہال کی شاہراہ برقی قمقموں سے جگمگا اٹھی، وزیراعلیٰ کی مسلمانوں کو مبارکباد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

رمضان المبارک کی آمد، اوسلو ٹاؤن ہال کی شاہراہ برقی قمقموں سے جگمگا اٹھی، وزیراعلیٰ کی مسلمانوں کو مبارکباد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اوسلو: اوسلو سٹی میونسپلٹی کے زیراہتمام ناروے کی تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک کی آمد پر اوسلو ٹاون ہال کے سامنے واقع سڑک پر چراغاں کر کے برقی قمقموں والے چاندوں سے مزین کر دیا گیا چراغاں کاافتتاح اوسلو کے چیف منسٹر آیرک لا سولبرگ نے کیا۔

تقریب میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت پاکستانیوں اور دوسرے ملکوں کی مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رمضان المبارک کے سلسلے میں ٹاؤن ہال اورسڑک پر چراغاں ماہ رمضان کے اختتام تک رہے گا۔ تقریب سے اوسلو کے چیف منسٹر آیرک لا سولبرگ، ارشد جمیل ،معصوم زبیر اور دیگر نے خطاب کیا۔

اوسلو کے چیف منسٹر آیرک لا سولبرگ ،ارشد جمیل، طلعت محمود بٹ ،ڈاکٹر نیلم نےگفتگو کی ۔چیف منسٹر آیرک لا سولبرگ نے تقریب میں آئے تمام مسلمانوں کو خوش آمدید کہا اور رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ اوسلو ملٹی کلچرل سٹی ہے اور اس میں ہر کلچرکے لوگ رہتے ہیں، ہمیں سب کی عزت کرنی چاہئے، اوسلو ایک ایسا شہر ہے جو لفظی طور پر تنوع پر روشنی ڈالتا ہے، آپ تنوع کا ایک بہت اہم حصہ ہیں جو اوسلو کو اوسلو بناتا ہے،اس لیے میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے یہاں ٹاؤن ہال کے باہر شاہراہ پررمضان لائٹنگ کا انتظام کیا ہے۔

ناروے کے سیاستدان طلت محمود بٹ نے کہا کہ اوسلو سٹی ہال کے باہر مسلم کمیونٹی اکٹھی ہوئی ہے اور مسلمانوں نے رمضان المبارک کو خوش آمدیدکرنے کیلئے اوسلو سٹی ہال کے باہر چراغاں کیا ہے، طلعت محمود بٹ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہم نے اعلان کیا تھا کہ ناروے میں ہم برسر اقتدار آکر یہ سلسلہ شروع کریں گے اور الحمدللہ ہم نے یہ وعدہ پورا کر دیا اورناروے کی تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مسلمانوں کے اعزاز میں چراغاں کا افتتاح کیا گیا اور اس تقریب میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں سمیت دوسرے ملکوں کے مسلمانوں نے شرکت کی ۔

ارشد جمیل نے کہا کہ بہت خوشی کا دن ہے،ناروے کی تاریخ میں اوسلو میں پہلی بار اوسلوسٹی ہال کے باہر رمضان کے حوالے سے چراغاں کیا گیا اور یہ ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،پہلی بار محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کو واقعی ’’تسلیم‘‘ گیا ہے اور ناروے میں مسلمانوں کیلئے بہت سہولتیں ہیں، یہ ’’کھلے ذہن‘‘ کا معاشرہ ہے اور اس پر ہمیں اور زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ہم صحیح طریقے سے کام کریں گے تو ہم اپنا پیغام عام کر سکتے ہیں میں اوسلو میونسپلٹی اور چیف منسٹر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر چراغاں کر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

ڈاکٹر نیلم نےکہا کہ میں اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ اس تقریب میں آئی ہوں میری امی کو ناروے آئے ہوئے 50 سال ہوگئے ہیں اور میں ناروے پیدا ہوئی ہوں اور ہماری زندگی میں آج پہلی بار رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مسلمانوں کو خوش آمدید کرنے کے لیے یہ چاند ستارے روشن ہوئے جس کی ہم سب کو بہت خوشی ہے ،یہ لندن اور دوسرے ملکوں میں پہلے بھی ہو چکا ہے اور ناروے میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے مسلمانوں کے اعزاز میں ایسے پروگرام ہوتے رہیں گے، اتنی سردی کے باوجود بھی ہم آج کے اس ایونٹ میں شریک ہیں اور اس تقریب میں بہت زیادہ تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی ہے، اس موقع پر ان کی والدہ نے بھی تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

معصوم زبیر نے کہا کہ میں آج یہاں اس حقیقت کی نشاندہی کرنےکیلئےکھڑا ہوں کہ اوسلو میونسپلٹی ہم سب کے ساتھ رمضان کو منانا چاہتی ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جہاں اوسلو شہر مل کر ایک زیادہ جامع اور متنوع مستقبل کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتا ہے،اوسلو سٹی ہال کے باہررمضان کی روشنی کے ساتھ،ہم کمیونٹی کوایک طاقتور پیغام بھیجتے ہیں، یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہم بطور شہری ایک ساتھ کھڑے ہیں ،رمضان کا مہینہ ایک مقدس مہینہ ہے جو رحمت اور یکجہتی سے بھرا ہوا ہے،معصوم زبیر کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ دیکھنا دل کو چھونے والا ہے کہ ہمارا شہر اوسلو تمام سماجی گروپوں کو شامل کرنا چاہتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
moderate rain
28° _ 28°
49%
2 km/h
ہفتہ
28 °C
اتوار
33 °C
پیر
33 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بلجیم میں پاکستانی نژاد نمائندے تقسیم کی وجہ سے ہارے، امین الحق

22 جون, 2024

لندن میں راجہ کامران سیاب کی میاں نواز شریف سے ملاقات، ملکی امور پر تبادلہ خیال

5 جون, 2025

تعلیم اور کیریئر کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں فیوچر فیسٹ 2023 کا انعقاد

14 نومبر, 2023

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام دیسی سپورٹس نائٹ کا انعقاد

9 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں