Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپلوڈ کی گئی کتنی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپلوڈ کی گئی کتنی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں مصروف سماجی رابطے کی ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ نے2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔

یہ رپورٹ ’ٹک ٹاک‘ کی شفافیت، تحفظ اور شمولیت کے غیر متزلزل عزم کو اُجاگر کرتی ہےاور اعتماد کی تعمیر اور اپنی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے لیے بھی اُس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

جنوری تا مارچ میں حذف کی گئی ویڈوز

2024 میں، جنوری تا مارچ کے عرصے کے دوران ’ٹک ٹاک‘ کے فعال اقدامات کے باعث دنیا بھر میں166،997،307 ویڈیوز کو حذف کیا گیا جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.9 فیصد ہے۔

اِن میں سے 129,335,793 ویڈیوز کی نشاندہی کی گئی اور اُنہیں نشاندہی کرنے والی خودکار ٹیکنالوجیزکے ذریعے حذف کیا گیا تاہم مزید جائزے کے بعداُن میں سے  6,042,287 ویڈیوز کو بحال کر دیاگیا۔

ویڈیوز کے حذف کے لیے سیفٹی ٹولز کا استعمال

شفافیت میں اضافے کے لیے ’ٹک ٹاک‘ نے پہلی مرتبہ اپنے کمنٹ سیفٹی ٹولز کے ذریعے حذف کیے گئے اور فلٹر کیے گئے تبصروں کی تعداد جاری کیں ہیں۔ ’ٹک ٹاک‘ نے 3 ماہ کے اِس عرصے میں کمنٹ سیفٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے  976,479,946 تبصروں کو حذف اور فلٹر کیا۔

صرف پاکستان میں، اس پلیٹ فارم نے پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 20,207,878 ویڈیوز کے خلاف کارروائی کی گئی جن سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔

مزید برآں ’ٹک ٹاک‘ نے جارحانہ طور پر اسپام اکاؤنٹس اور متعلقہ مواد کا تعاقب کیا اور خودکار اسپام اکاؤنٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مضبوط اقدامات پر عمل درآمد کیا۔

24 گھنٹوں کے اندر حذف ہونے والی ویڈیوز کی تعداد

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریباً 93.9 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردیا گیا تھا اور اس طرح  سہ ماہی کے لیےفعال انداز میں حذف کرنے کی شرح  عالمی سطح پر متاثر کن رہی جو 99.8 فیصد تھی۔

نوجوان صارفین کے تحفظ کی غرض سے  ’ٹک ٹاک‘ نے 13 سال سے کم عمر افراد کے  21,639,414  اکاؤنٹس بھی حذف کیے۔

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو نہایت احتیاط کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک ایسا ماحول بنایا جاسکے جو تمام صارفین کے لیے محفوظ ، جامع اور مستند ہو۔ گائیڈ لائنز تمام کنٹنٹ اور صارفین پر یکساں طور پر لاگو کی جاتی ہیں کیوں کہ ’ٹک ٹاک ‘اپنے انفورسمنٹ کے اقدامات میں مستقل مزاجی اور شفافیت کے لیے کوشاں ہے۔

جدید ٹیکنالوجی اور انسانی نگرانی کے ذریعے ’ٹک ٹاک‘ مؤثر طریقے سے ایسے کنٹنٹ کی نشاندہی کرتاہے اور جائزہ لیتا ہے جو  گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرے۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ  کا وقتاً فوقتاً اجرا کنٹنٹ اور اکاؤنٹ کے اقدامات کے پیمانے اور نوعیت کے بارے میں انسائٹس فراہم کرتا ہے، جو مکمل شفافیت کے حوالے سے ’ٹک ٹاک‘ کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

2024 کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات  حاصل کرنے اور ’ٹک ٹاک‘ کے کنٹنٹ کی گائیڈ لائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات بھی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

انسٹاگرام اور تھریڈز نے سیاسی مواد دکھانا بند کردیا

12 فروری, 2024

ملک بھر میں وی پی این سروسز میں خلل کی وجہ سامنے آگئی

11 نومبر, 2024

آئینے لگا کر سولر پینل کی صلاحیت بڑھانے کا تجربہ، نتائج کیا نکلے

19 فروری, 2024

ریڈ می کے اسمارٹ فونز اب قسطوں پر دستیاب، بینک کا بنا سود قرض دینے کا اعلان

30 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں