پنڈدادنخان: دھریالہ جالپ کے علاقہ چک مجاہد میں محنت کش کے گھر میں آتشزدگی، مکان اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھریالہ جالپ کے مضافاتی علاقہ چک مجاہد جنوبی میں محنت کش متواسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان ولد محمد صفدر محروم مغل کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ نے ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی غریب کی پوری زندگی کی جمع پونجی کو خاکستر کر دیا۔
متاثرہ خاندان کے ہر فرد کی آنکھ اشکبار ہے۔ محمد رمضان مغل نے اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ہمارے دکھوں کا مداوا کیا جائے۔


