Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: صباء سحر نے محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے، ڈپٹی کمشنر جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

صباء سحر نے محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے، ڈپٹی کمشنر جہلم

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
16 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر کے تبادلے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یہ تقریب ان کی شاندار خدمات کے اعتراف اور نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے لیے منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد شرکاء نے صباء سحر کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اپنے خطاب میں کہا کہ صباء سحر نے جہلم میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپنے فرائض انتہائی محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ صباء سحر نے عوامی مسائل کے حل اور انتظامی معاملات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ضلع جہلم میں عوامی خدمات میں بہتری آئی۔ انہوں نے ان کی انتظامی صلاحیتوں، خوش اخلاقی اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی پوسٹنگ پر بھی اسی جذبے اور محنت سے کام جاری رکھیں گی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے بھی صباء سحر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اداروں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن قائم رکھی اور عوامی مفاد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

دیگر افسران نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ صباء سحر کے ساتھ اپنے کام کے تجربات کو خوشگوار قرار دیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صباء سحر کی قیادت میں کئی انتظامی امور بہتر انداز میں سرانجام پائے اور ان کا نرم مزاج اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل سب کے لیے قابلِ تقلید رہا۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ڈی پی او طارق عزیز سندھو اور دیگر افسران نے صباء سحر کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری تحائف پیش کیے۔ انہیں عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں گزارا ہوا وقت ان کی زندگی کا یادگار ترین دور رہا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کے عوام اور انتظامیہ کا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خدمات کو سراہا اور الوداعی تقریب کے ذریعے ان کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔

صباء سحر نے کہا کہ وہ جہلم کے عوام اور انتظامیہ کے خلوص و محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گی اور اپنی آئندہ ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے سے عوامی خدمت جاری رکھیں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
56%
3 km/h
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
41 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 25 سالہ نوجوان دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
10 اگست, 2026
دینہ میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے حق میں مسلم لیگ (ن) کی عظیم الشان ریلی
10 اگست, 2026
جہلم میں افغان باشندوں کےغیر قانونی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، 228 کارڈز منسوخ، متعدد افغان باشندے گرفتار
10 اگست, 2026
جہلم میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے خصوصی تقریب، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے اظہار یکجہتی
10 اگست, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں 38 سالہ شخص ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق
10 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بارشوں سے منگلا ڈیم بھرنے لگا، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بڑھ گیا

4 جولائی, 2025

نادرا نے شناختی کارڈ میں موجودہ پتہ کی تبدیلی آسان بنادی

30 دسمبر, 2023

اب ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں ہوگی

17 دسمبر, 2023

کھیوڑہ کے پنک سالٹ کو عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ

20 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں