Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لیے این ایچ اے اور ریسکیو 1122 متحرک، متعدد اہم اقدامات پر اتفاق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لیے این ایچ اے اور ریسکیو 1122 متحرک، متعدد اہم اقدامات پر اتفاق

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جی ایم مینٹیننس نارتھ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) عمران خان کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ این ایچ اے وزیرآباد اسد منیر نے جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ این ایچ اے ریسکیو 1122 جہلم کے دفتر پہنچے، جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے ان کا استقبال کیا۔

ریسکیو 1122 کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ این ایچ اے نے جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہاٹ اسپاٹس اور حادثات کی تفصیلات لائیو چارٹ کی مدد سے حاصل کیں۔ اس موقع پر چند اہم حادثاتی مقامات کا مشترکہ دورہ بھی کیا گیا۔

اس حوالے سے منعقدہ طویل اجلاس میں جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا گیا، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • وزیرآباد سے مسہ کسوال تک جی ٹی روڈ کی نئی اسفالٹنگ: دونوں اطراف سے جی ٹی روڈ کی نئی اسفالٹ کی جائے گی، جس کے لیے تجویز (پروپوزل) بھیج دی گئی ہے۔
  • شہری حدود میں محفوظ یو ٹرنز: شہری حدود میں پروٹیکٹڈ یو ٹرنز کی تعمیر کے لیے تجاویز بھیجی جائیں گی۔
  • گنزہ مارٹ کے سامنے سروس روڈ کی توسیع: بالمقابل گنزہ مارٹ سروس روڈ کو عارضی طور پر 200 میٹر تک طویل کیا جائے گا، جس کے بعد تجویز کی منظوری ملنے پر دونوں اطراف سروس روڈز کو مزید توسیع دی جائے گی۔
  • پنجاب یونیورسٹی کے سامنے پیڈسٹرین اور ہیڈ برج: پنجاب یونیورسٹی کے سامنے پیدل چلنے والوں کے لیے پیڈسٹرین برج اور ہیڈ برج کی تعمیر کے لیے ترجیحی بنیادوں پر تجویز بھیجی جائے گی۔
  • گنزہ مارٹ کے سامنے کیٹ آئیز کی تنصیب: فوری طور پر جی ٹی روڈ پر گنزہ مارٹ کے سامنے مختلف مقامات پر این ایچ اے کے معیار کے مطابق محفوظ کیٹ آئیز نصب کی جائیں گی۔
  • کالا پھاٹک پر فوری اقدامات: حادثات کی زیادہ شرح کے پیش نظر کالا پھاٹک کے مقام پر فوری طور پر غیر قانونی راستہ بند کرنے کے ساتھ جی ٹی روڈ کو ہموار کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ این ایچ اے اسد منیر نے شہریوں اور مسافروں کو بھی پیغام دیا کہ انہیں سڑک پر سفر کرتے ہوئے احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ ان کی جان و مال اور رشتے ان کے اپنے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسد منیر نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی کوششوں کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیو 1122 پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ این ایچ اے کا شکریہ ادا کیا۔

ریسکیو 1122 اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا مشترکہ خواب ہے کہ روڈ سیفٹی کے ذریعے جہلم کو محفوظ بنایا جائے، تاکہ محفوظ جہلم، محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کا تصور حقیقت بن سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
13°C
Jhelum
clear sky
13° _ 13°
32%
2 m/s
اتوار
26 °C
پیر
26 °C
منگل
25 °C
بدھ
26 °C
جمعرات
24 °C

تازہ ترین

دینہ میں ٹرین کی زد میں آ کر 50 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق
28 نومبر, 2026
ایل پی جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری، قیمت میں نمایاں کمی آگئی
28 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے سرسبز اور خوبصورت پنجاب کے وژن کے تحت جہلم کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے عملی اقدامات شروع
28 نومبر, 2026
جہلم: وراثتی اراضی کے ریکارڈ میں مبینہ جعلسازی اور ردوبدل ، برطانوی شہری کا محکمہ مال کے افسران کے خلاف اعلیٰ حکام سے رجوع
28 نومبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں خصوصی سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرم سمیت دو ملزمان گرفتار
28 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوئی گیس، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا

3 اپریل, 2024

سوہاوہ میں 16 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

10 فروری, 2026

ستھرا پنجاب پروگرام؛ ضلع جہلم میں صفائی کے حوالے سے مہم تیزی سے جاری ہے، سیدہ رملہ علی

8 اگست, 2024

جہلم: معروف سینئر صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے قبل از گرفتاری ضمانت کروالی

18 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں