Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں مارشل آرٹس اکیڈمی کے انسٹرکٹر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں مارشل آرٹس اکیڈمی کے انسٹرکٹر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
14 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ میں طالبہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے مارشل آرٹس اکیڈمی کے انسٹرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں چوکی سٹی دینہ کی حدود میں واقع ایک مارشل آرٹس اکیڈمی میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ دینہ پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ (ع) نے میٹرک کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنے کے لیے دینہ میں قائم کمبائنڈ مارشل آرٹس اکیڈمی میں داخلہ لیا تھا۔ طالبہ کا موقف ہے کہ اس نے واقعے سے تقریباً تین روز قبل ہی اکیڈمی میں داخلہ لیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اکیڈمی کے انسٹرکٹر عدنان نے اسے شام کے وقت اکیڈمی آنے کے لیے کہا۔

متاثرہ طالبہ کے مطابق 4 نومبر کو وہ اکیڈمی پہنچی تو وہاں اسے اکیلا پا کر ملزم نے مبینہ طور پر نازیبا حرکات شروع کر دیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسی دوران بجلی بند ہونے پر ملزم نے طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کی، تاہم وہ موقع ملتے ہی اکیڈمی سے باہر بھاگنے میں کامیاب ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ 13 نومبر کو تھانہ دینہ میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 377-B کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 40 سالہ شادی شدہ ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی اغوا اور زنا کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

دوسری جانب جہلم پولیس کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ تھانہ دینہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
33%
2 m/s
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جماعت جلالیہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام ماہانہ ختم خواجگان شریف اور عرس مبارک کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس
14 نومبر, 2026
دینہ میں گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، گھریلو سلنڈر 6700 روپے میں فروخت ہونے لگا
14 نومبر, 2026
جہلم میں بھٹیہ کے قریب کنویں سے نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد
14 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
14 نومبر, 2026
سوہاوہ: پدھری میں جٹ اتحاد پاکستان کا شاندار کنونشن، پنجاب بھر سے جٹ برادری کی بھرپور شرکت
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

تھائی لینڈ میں 1 اعشاریہ 7 کروڑ سیاحوں کی آمد، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

19 اپریل, 2024

حکومت شہریوں کو چھت دینے کیلئے اربوں روپے کے بلا سود قرضے دے رہی ہے، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

6 دسمبر, 2024

پنڈدادنخان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا، متعدد ملزمان گرفتار

18 مارچ, 2025

جہلم: امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی فورچونر برآمد

25 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں