Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، جو دن رات اشرف المخلوقات کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ظاہری نعمتوں کے ساتھ ساتھ باطنی نعمتوں کے حصول اور رہنمائی کے لیے اللہ کریم نے انبیائے کرام مبعوث فرمائے، جو ہمیں اس دنیا سے آگے کی زندگی اور حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں۔ اللہ کریم خالق ہیں اور وہی بہتر جانتے ہیں کہ کس مخلوق کو کیا مقام اور کتنی استعداد عطا کرنی ہے۔ اگر ہمیں اتنی نعمتیں عطا ہوئی ہیں تو سوال یہ ہے کہ ہم ان کے جواب میں اللہ تعالیٰ کا شکر کس طرح ادا کر رہے ہیں اور کیا ہم واقعی اس کے احکامات کی اتباع کر رہے ہیں؟

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نے مرکز دارالعرفان منارہ میں منعقدہ دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے واشنگٹن (امریکہ) سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رب کائنات نے ہمیں کیفیاتِ قلبی سے منسلک فرمایا ہے، جو اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔ یہ بات تو ہر شخص جانتا ہے کہ ایک دن اس دنیا سے رخصت ہونا ہے، لیکن اصل بات یہ ہے کہ اس حقیقت کا ادراک انسان کو ایسی قوت عطا کرے جو اسے عملی زندگی میں بھی نظر آئے۔ دینی امور ہوں یا دنیاوی معاملات، بندۂ مومن کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ زبان سے کچھ کہے اور اس کے دل و دماغ میں کچھ اور ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ انسان دین کی بات تو بیان کر رہا ہوتا ہے، لیکن اس کے اندر دین کے مطابق وہ کیفیت موجود نہیں ہوتی اور وہ خود اس پر عمل نہیں کر رہا ہوتا۔ اگر انسان اپنے عمل کی اصلاح نہ کرے تو اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ گرتے گرتے کہاں تک پہنچ سکتا ہے۔ کیفیاتِ قلبی انسان کو ایسی ترقی عطا کرتی ہیں کہ اسے اپنی حقیقت اور مقام کا ادراک حاصل ہوتا ہے اور وہ اپنا محاسبہ خود کرنے کے قابل ہو جاتا ہے کہ میں کس مقام پر کھڑا ہوں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ذکر و اذکار، لطائف اور مراقبات کی بات ہو تو ہمیشہ اپنا معاملہ اللہ کریم کے سپرد رکھیں۔ جہاں انسان اپنی ذات کو درمیان میں لاتا ہے، وہاں غلطی کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔ چاہے کوئی ذمہ دار ہو یا سالک، ہم میں سے ہر شخص امتحان گاہ میں ہے اور ہر ایک کے لیے ضروری ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک محتاط رہے۔

انہوں نے شکر گزاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب معاملہ ذاتِ باری تعالیٰ کا ہو تو اس میں اپنی ذات کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ جہاں یہ سوچ پیدا ہو جائے کہ یہ سب میرا کمال ہے، وہاں تمام محنت اور کوشش بے معنی ہو جاتی ہے۔ بظاہر ایک چھوٹی سی سوچ بھی انسان کے لیے بہت بڑا امتحان بن سکتی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں اور صدقِ دل سے دین پر عمل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائیں۔

اجتماع کے اختتام پر امیر عبدالقدیر اعوان نے امتِ مسلمہ اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
33%
2 m/s
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جماعت جلالیہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام ماہانہ ختم خواجگان شریف اور عرس مبارک کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس
14 نومبر, 2026
دینہ میں گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، گھریلو سلنڈر 6700 روپے میں فروخت ہونے لگا
14 نومبر, 2026
جہلم میں بھٹیہ کے قریب کنویں سے نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد
14 نومبر, 2026
سوہاوہ: پدھری میں جٹ اتحاد پاکستان کا شاندار کنونشن، پنجاب بھر سے جٹ برادری کی بھرپور شرکت
14 نومبر, 2026
سوہاوہ: پرنسپل کی کاوش رنگ لے آئی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سوہاوہ کی طالبات کے لیے پنک بس فراہم کر دی گئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

منگلا ڈیم اور دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ

20 اپریل, 2025

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

11 جنوری, 2025

دریائے جہلم میں 14 سالہ لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب گیا

8 جولائی, 2024

محکمہ سول ڈیفنس کی غفلت و لاپرواہی، ضلع جہلم میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس قائم

17 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں