للِہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی سے ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں، مفتی بشیر احمد کرم

پنڈدادنخان: للِہ جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر میں تاخیر پر علامتی احتجاج، جلالپور شریف سے لے کر پنڈدادنخان تک 15 دسمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، پٹرول پمپس، غریب وال سیمنٹ فیکٹری بند رکھنے اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان اور بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیول کیرج وے منصوبہ پر تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ کا مشاورتی عمل کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے، اسی سلسلہ میں آج علاقہ جلالپور شریف کا دورہ کیا۔

مفتی بشیر احمد کرم کی سرپرستی میں ورکنگ کمیٹی کے مختلف مقامات پر اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ ان اجلاس میں سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد، سابق چیئرمین یونین کونسل ساؤوال شفقت بلال گوندل چوہدری عبدالغفور اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی بیرسٹر تیمور نواز جٹ سمیت انجمن تاجراں وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ مفتی بشیر احمد کرم ہے کہا کہ للِہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی سے ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں اور یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری تحصیل کا مشترکہ مسئلہ ہے اس کے لیے ہم سب کو ایک جان ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس دو رویہ سڑک کی تعمیر رکنے سے ہر خاص و عام شدید اذیت کا شکار ہے، اس احتجاج کا سلسلہ اس وقت جاری رہے گا جب تک اس روڈ کے فنڈز ریلیز نہیں کئے جاتے۔

اس موقع پر پر پٹرولیم ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے صدر نے تحصیل پنڈدادنخان کے تمام پٹرول پمپس 15 دسمبر کو مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا۔ انجمن تاجران دھریالہ کے صدر راجہ الیاس نے کہا کہ 15 دسمبر کو دھریالہ جالپ میں ایک کھوکھا بھی نہیں کھلے گا۔

چوہدری عبدالغفور نے 15 دسمبر کو غریب وال سیمنٹ فیکٹری کو ایک دن بند رکھنے کا اعلان کیا۔ چوہدری شفقت بلال گوندل نے تحصیل پنڈدادنخان میں اپنی تمام ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں چوہدری عبدالغفور، شفقت بلال گوندل، سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے ورکنگ کمیٹی پنڈدادنخان کا بھرپور ساتھ دینے اور اس میں مکمل تعاون کا یقین دلا کر اس احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button