پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل پنڈدادنخان کے سابق صدر انجینئر ملک وارث اعوان نے تحریک انصاف کے کارکنوں اور ووٹروں کا شکر یہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں، ورکروں اور سپورٹروں نے جس طرح تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کئے اس کی مثال نہیں ملتی۔
ملک وارث اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کے جانثار سپاہی ہیں۔
انہوں نے تحصیل پنڈدادنخان کو عمران خان کے چاہنے والوں کی دھرتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح تحصیل پنڈادنخان اور خاص کر یونین کونسل جلالپورشریف سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان سے وفا نبھاتے ہوئے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے۔
ملک وارث اعوان نے تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان اور یونین کونسل جلالپور شریف کے تمام کارکنوں کو شکر یہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن مہم کے دوران میرے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔


