پنڈدادنخان : راولپنڈی ریجن کے آر پی او بابر سرفراز الپا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے تھانہ للِہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او پنڈدادنخان، ایس ایچ او تھانہ للِہ، پولیس کے سینئر افسران، معززین علاقہ اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تھانہ للِہ کی نئی عمارت جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کی گئی ہے، جس میں سائلین کے لیے الگ استقبالیہ، صاف ستھرا ماحول، مناسب انتظار گاہ، جدید دفاتر، حوالات اور ریکارڈ روم شامل ہیں۔ نئی عمارت کے افتتاح سے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی بلکہ پولیس اہلکاروں کو بھی فرائض کی انجام دہی میں آسانی ہوگی۔
آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری سے سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آتی ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے، جبکہ نئی عمارت کے افتتاح سے عوامی سہولیات اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سرکاری تنصیبات ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور شہریوں سے حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں اٹھائی جائے گی۔


