Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: نماز کے لیے مسجد جانے والے لڑکے کو پالتو کتے نے کاٹ لیا، مالک گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: نماز کے لیے مسجد جانے والے لڑکے کو پالتو کتے نے کاٹ لیا، مالک گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے والے لڑکے کو پالتو کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا جبکہ پولیس نے کتے کے مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب شعبان نامی لڑکا نماز فجر کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ ایک پالتو کتے نے اس پر حملہ کردیا اور اسے کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ لڑکے کی چیخ و پکار سن کر اہلِ علاقہ گھروں سے باہر آگئے اور زخمی شعبان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شعبان کو مزید علاج اور ضروری ویکسینیشن کے لیے راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ شخص کا کتا راہگیروں کو کاٹتا ہے اور علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بنا ہوا ہے۔ کتے کے مالک کو متعدد مرتبہ مناسب انتظام کرنے کے لیے کہا گیا، تاہم اس نے مبینہ طور پر کوئی موثر اقدام نہیں کیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی شکایات پر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آوارہ اور پالتو کتوں کے کاٹنے کے واقعات شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
53%
1 km/h
بدھ
27 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
35 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حضرت علیؓ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، ملک ندیم عباس

23 مارچ, 2025

پنڈدادنخان: سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

8 جون, 2026

مسلم ہینڈز نے 2 فلٹریشن پلانٹس میونسپل کمیٹی گوجرخان کے حوالے کر دیے

1 مئی, 2024

جہلم میں شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق کی اکیسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

3 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں