برسلز: بلجیم، لکسمبرگ اور یورپین یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یورپین دارالحکومت برسلز میں قائم فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے فلسطین کے سفیر عبدالرحیم الفرا سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ غزہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔
اس ملاقات میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں ہونے جانی نقصان پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کے عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کا اظہار بھی کیا۔