Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کرنیوالے بھارتی شہری کی انوکھی شرط پر ضمانت منظور
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کرنیوالے بھارتی شہری کی انوکھی شرط پر ضمانت منظور

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں پاکستان کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں نعرے لگانے والے ایک ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں سمیت اس شرط پر ضمانت دی کہ وہ مہینے میں21 بار قومی پرچم کو سلامی دے گا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، بھوپال پولیس کے ہاتھوں رواں برس مئی میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گرفتار ہونیوالے ملزم فیضان کیخلاف استغاثہ کا موقف تھا کہ اس نے مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دیا جو ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے جسٹس دنیش کمار پالیوال نے ہدایت دی کہ مقدمہ کے اختتام تک ماہ کے پہلے اور چوتھے منگل کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان ملزم فیضان کو مقامی پولیس اسٹیشن میں مسلسل اپنی موجودگی درج کرانا ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ پولیس تھانے آتے وقت ملزم کو تھانے کی عمارت پر لہرائے گئے قومی پرچم کو نہ صرف 21 مرتبہ سلامی دینا ہوگی بلکہ ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ بھی بلند کرنا ہوگا، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ شرط لازمی طور پر ضمانتی دستاویز میں شامل کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولیس نے فیضان نامی نوجوان کو ’پاکستان زندہ باد، ہندوستان مردہ باد‘ کا نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، فیضان کے وکیل حکیم خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کومقدمے میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔

سرکاری وکیل سی کے مشرا نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عادی مجرم ہے، جس کے خلاف 14 مجرمانہ مقدمات درج ہیں، وہ کھلے عام اس ملک کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں جہاں وہ پل بڑھ کر جوان ہوئے، اگر وہ اس ملک سے مطمئن نہیں تو وہ اپنی پسند کے ملک مثلاً پاکستان میں رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جس کے لیے وہ زندہ باد کا نعرہ لگاچکے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

غزہ پر بمباری کو حقِ دفاع میں نہیں چھپایا جاسکتا؛ روس کا عالمی عدالت میں بیان

22 فروری, 2024

عیدالفطر 30 مارچ کو ہو گی یا 31 کو ؟ ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں

16 مارچ, 2025

پیرس: 18 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے کر ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا

25 فروری, 2025

شام کی صورتحال؛ روس نے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس کیلیے درخواست جمع کرادی

9 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں