گریٹر مانچسٹر / بولٹن: بولٹن گریٹ لیور میں واقع مکہ مسجد کو ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔
گریٹ لیور میں گریسیئن کریسنٹ پر واقع مکہ مسجد کو جدید ڈیزائن اور عمارتوں کے اعتراف میں اس سال کے برٹش بیکن مسجد ایوارڈز نے بہترین فیوچر ڈیزائن ایوارڈ کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا جو ان مساجد کو تسلیم کرتی ہے جو اپنی عبادت گاہوں کیلئے نئی اور جدید سہولیات پیدا کر رہی ہیں، کمیونٹی اراکین نے فیصلہ کیا کہ مکہ مسجد اس بل کو بالکل فٹ کرتی ہے۔
فیتھ ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو شوکت وڑائچ نے کہا کہ ایک انتہائی مسابقتی زمرے میں اس باوقار ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ان کی محنت اور لگن پر کسی نے دھیان نہیں دیا اور یہ برطانیہ میں دیگر خواہش مند مساجد کیلئے ایک مینار بن سکتی ہے۔ فیتھ ایسوسی ایٹس جو ایوارڈز چلاتا ہے، 2004 میں برطانیہ بھر میں مختلف مذہبی اور نسلی گروہوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کیلئے قائم کیا گیا تھا۔
انہوں نے 2018 میں بیکن مسجد ایوارڈز کو ملک بھر کی مساجد کے معیار کو بہتر بنانے اور اپنی کمیونٹیز میں جو مثبت کردار ادا کرتے ہیں اسے اجاگر کرنے میں مدد کرنے کیلئے بنایا، بہترین مستقبل کے ڈیزائن کا ایوارڈ جس کیلئے مکہ مسجد کو نامزد کیا گیا 2021 میں متعارف کرایا گیا اور اس میں وہ مساجد شامل ہیں جو حال ہی میں بنائی گئی ہیں یا مستقبل قریب میں تعمیر کی جائیں گی۔