Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام عوام کو ریلیف کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے، چوہدری فرخ الطاف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام عوام کو ریلیف کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے، چوہدری فرخ الطاف

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
28 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے تحت شہریوں کو فراہم کیے جانے والے ریلیف کی شفاف اور موثر انداز میں فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ مستحق شہری مقررہ طریقہ کار کے مطابق اس سہولت سے بروقت استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کے دورے کے موقع پر کیا۔ چوہدری فرخ الطاف نے وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے تحت شہریوں کو فراہم کیے جانے والے ریلیف، رجسٹریشن اور ٹوکن کے اجرا کے عمل کا موقع پر جائزہ لیا۔ اس دوران پروگرام پر عملدرآمد، رجسٹریشن کے انتظامات اور شہریوں کو فیول ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

دورے کے دوران متعلقہ عملے نے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت کو رجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دی اور شہریوں کی پروگرام کے لیے رجسٹریشن، کامیاب اندراج کے بعد ٹوکن کے حصول اور سبسڈی کے تحت پٹرول حاصل کرنے کے طریقہ کار کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

اس موقع پر رجسٹرڈ شہریوں کے ٹوکن کی تصدیق اور سبسڈی کے تحت پٹرول کی فراہمی کا مکمل عمل بھی عملی طور پر چیک کیا گیا۔ چوہدری فرخ الطاف نے متعلقہ عملے سے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولت کا جائزہ لیا۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کا بنیادی مقصد شہریوں کو فیول کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں ریلیف فراہم کرنا ہے، اس لیے اس پروگرام پر شفاف اور مؤثر انداز میں عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل میں شہریوں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے اور ٹوکن کے اجرا سے لے کر سبسڈی کے تحت پٹرول کی فراہمی تک تمام مراحل مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بروقت معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ انہیں رجسٹریشن یا فیول ریلیف کے حصول میں کسی غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ متعلقہ عملہ شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے اور فیول سبسڈی کی فراہمی میں شفافیت کو بنیادی اہمیت دی جائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے بھی پروگرام پر عملدرآمد اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے تحت شہریوں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق ریلیف کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
60%
1 km/h
منگل
36 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
39 °C
ہفتہ
28 °C

تازہ ترین

جہلم میں مرغی کا گوشت مہنگا، کم وزن کی شکایات نے شہریوں کو پریشان کر دیا
28 ستمبر, 2026
جہلم: عوامی خدمات میں بروقت اور معیاری سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
28 ستمبر, 2026
سوہاوہ: گورنمنٹ ہائی سکول ڈومیلی میں طلبہ کی آگاہی و معاونت کے لیے خصوصی پروگرام، ہیلمٹس، بائیک مررز اور سکول بیگز تقسیم
28 ستمبر, 2026
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام جبڑیاں میں فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد
28 ستمبر, 2026
دینہ: مریضوں کو بروقت علاج، مناسب رہنمائی اور ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق
28 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں ریلوے کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کے نیچے آ گئی، ایک شخص زخمی

18 نومبر, 2023

غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

3 اکتوبر, 2023

سوہاوہ: چوہدری عمار فرخ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی دادرسی، سڑک و بجلی کی بحالی کے احکامات

21 جولائی, 2025

جہلم میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، 32 سالہ نوجوان جاں بحق

9 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں