جہلم کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوا اور دنیا میں سکون، اطمینان اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ حاصل ہوا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور انسانیت کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی راہ دکھائی۔
انہوں نے نو منتخب صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس اور ان کی پوری ٹیم کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نومنتخب صدر مہر محمد الیاس، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری تصور حسین، انفارمیشن سیکرٹری سید ناصر محمود، فنانس سیکرٹری شہریار علی راجہ سمیت دیگر عہدیداران چوہدری عابد محمود، عامر کیانی، عبدالباسط مجاہد، شیخ عتیق الرحمن، مرزا فاران بیگ، چوہدری مہربان حسین، انیس الرحمن بٹ، سلمان قادری، محمد ادریس، فضل خان، چوہدری بابر حسین، سلطان رضوی، شبر رضوی، چوہدری دانیال عابد، عبدالغفار آزاد، اسماعیل افتخار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


