جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل، بروقت انصاف کی فراہمی اور عوام دوست پولیسنگ کو یقینی بنانا جہلم پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ برقرار رکھنے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرکے اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کرتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو اپنی شکایات کے اندراج اور ان کے حل کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مسائل خود سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے شکایات پر فوری کارروائی اور مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے اور ہر معاملے کو اس کی نوعیت کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔
ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے، ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لاپروائی یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی، ان کے مسائل کا فوری ازالہ اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی سہولت، شکایات کے بروقت حل اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


