با صلاحیت نڈر بے باک افسران کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کیے بغیر کسی صورت امن ممکن نہیں۔ ڈی پی او جہلم چوہدری ناصر محمود باجوہ نے ضلع جہلم میں اپنی تعیناتی کے دوران جہاں امن کے قیام اورضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی اورپولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہی کاوشوں سے جہاں کرائم کا خاتمہ ممکن ہوا وہاں جرائم پیشہ گروہوں کو مجبورا ضلع بدر ہونا پڑا۔
ڈی پی او جہلم چوہدری ناصر محمود باجوہ کی کارکردگی کو اس لحاظ سے قابلِ تحسین قرار دیا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بڑے پولیس آفیسر کی حیثیت سے قانون کے نفاذ و تحفظ کیلئے اپنے فکر و عمل کی تمام تر توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتےہیں۔ انہوں نے کار کردگی کے راستوں میں مختلف مراحل پر یہ بات بھی ثابت کی ہے کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی قانون کی سربلندی کو ہر حال میں یقینی بنا سکتے ہیں اور اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی بھی دے سکتے ہیں۔
چوہدری ناصر محمود باجوہ اتنے تجربہ کار پولیس آفیسر ہیں کہ وہ پیچیدہ سے پیچیدہ معاملے کی تہہ تک بڑی آسانی کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں اور سات پردوں میں مستور حقائق تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کے تجربات و مشاہدات کا افق مسلسل وسیع ہوتا رہا ہے اور ان کی کار کردگی کا معیار بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں انہوں نے ایک ایک دن کے اندر ضلع جہلم کے دور دراز علاقوں میں دو سے تین تین کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کو فوری انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جس کی وجہ سے ضلع جہلم کے غیورعوام ان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کریمنلز کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر قانون کے مطابق سزا دلوانے کیلئے ہمہ وقت جدو جہد کرتے دکھائی دیتےہیں جس کی بدولت ضلع بھر میں امن وامان کی صورت حال نمایاں حد تک بہتر ہو چکی ہے۔ چوہدری ناصر محمود باجوہ اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ نبھاتے دکھائی دیتے ہیں ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ضلع بھر میں منشیات فروشوں، قحبہ خانوں، ڈاکوں، چوروں، رسہ گیروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا عمل ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ ڈی پی اوجہلم چوہدری ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت ضلع پولیس کی سال 2023 اور 2024 میں شاندار کار کردگی اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے۔



بلا شبہ ڈی پی او جہلم ناصر صاحب اور ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین احمد محی الدین صاحب کی کارکردگی مثالی ہے ۔۔اللہ پاک مزید اس پر کاربند رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین