Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان کا تعلیمی نظام؛ ایک تقسیم شدہ حقیقت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان کا تعلیمی نظام؛ ایک تقسیم شدہ حقیقت

یاسر فہمید
یاسر فہمید
15 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں تعلیم کا شعبہ آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کی اصل روح پس منظر میں جا چکی ہے اور کاروباری پہلو نمایاں ہو چکا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں نے باقاعدہ ایک منڈی کی شکل اختیار کر لی ہے، جہاں ہر سکول کا اپنا نصاب، اپنی فیس، الگ یونیفارم، مخصوص کاپیاں، حتیٰ کہ جداگانہ سکول بیگ تک متعارف کروایا جا چکا ہے۔ اس تمام صورتحال نے تعلیم کو ایک منافع بخش صنعت میں تبدیل کر دیا ہے۔

نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے معیار کا تضاد بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ایک طرف کم تعلیم یافتہ افراد تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں تو دوسری جانب اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ بھی موجود ہیں، مگر مجموعی طور پر معیار یکساں نہیں۔ یہ عدم توازن تعلیمی نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

یکساں نصاب: ایک بنیادی سوال

ہمارے تعلیمی نظام کا سب سے بڑا تضاد یہ ہے کہ آٹھویں جماعت تک بچے مختلف نصاب، مختلف زبانوں اور مختلف تدریسی طریقوں کے تحت تعلیم حاصل کرتے ہیں، مگر میٹرک کے امتحانات ایک ہی سرکاری نصاب کے تحت دیے جاتے ہیں۔ یہ صورتحال ایک بنیادی سوال کو جنم دیتی ہے: اگر امتحان ایک نصاب کے تحت ہونا ہے تو پورے ملک میں یکساں نصاب کیوں نافذ نہیں کیا جاتا؟

گزشتہ دہائیوں میں یکساں نصاب کے نفاذ کی کوششیں ضرور ہوئیں، مگر سیاسی عدم تسلسل اور مفادات کے ٹکراؤ کے باعث یہ خواب حقیقت نہ بن سکا۔

چار متوازی تعلیمی نظام

پاکستان میں بیک وقت چار مختلف تعلیمی نظام رائج ہیں، جو معاشرتی تقسیم کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دو نظامِ تعلیم تو اکثر سننے میں آتا ہے، مگر یہ دو مزید کون سے نظامِ تعلیم ہیں۔
میں ان چاروں کا مختصر احاطہ کیے دیتا ہوں:

1۔ سرکاری تعلیمی نظام
یہ نظام زیادہ تر غریب اور متوسط طبقے تک محدود ہو چکا ہے۔ اگرچہ عمارات اور سہولیات میں بہتری آئی ہے، مگر نصاب اور تدریسی انداز جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہو سکے۔ اس کے باوجود کردار سازی اس نظام کا مثبت پہلو ہے۔

2۔ چھوٹے نجی سکولز
یہ سکول ہر محلے میں موجود ہیں اور متوسط طبقے کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔ ان کا نصاب غیر واضح اور معیار غیر مستقل ہوتا ہے، مگر مناسب فیس کے باعث یہ عوام میں مقبول ہیں۔

3۔ برانڈڈ سکول سسٹمز
یہ ادارے بہتر سہولیات اور معیاری ماحول فراہم کرتے ہیں، مگر یہاں بھی تعلیم سے زیادہ نمائش اور مقابلہ بازی کو اہمیت دی جاتی ہے۔ امتحانی نتائج کو تشہیر کا ذریعہ بنایا جاتا ہے۔

4۔ ایلیٹ تعلیمی نظام
یہ نظام اشرافیہ کے لیے مخصوص ہے جہاں عالمی معیار کی تعلیم، غیر ملکی اساتذہ اور جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ تاہم یہ عام شہری کی پہنچ سے باہر ہے۔ ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنا عام آدمی کے لیے تقریباً ناممکن ہے کیونکہ اس مہنگے ترین نظام میں صرف ایلیٹ کلاس، سرمایہ دار اور اشرافیہ ہی اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکتے ہیں۔

طبقاتی تقسیم: اصل مسئلہ

تعلیم میں یہ واضح طبقاتی تقسیم دراصل ہماری سماجی ناہمواری کی عکاسی کرتی ہے۔ یہی تقسیم یکساں نظامِ تعلیم کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ایک ہی تعلیمی نظام رائج ہوتا ہے جہاں برتری کا معیار صرف قابلیت ہوتی ہے، نہ کہ دولت یا طبقہ۔

ذمہ داری کس کی؟

اس صورتحال کے ذمہ دار صرف حکمران یا پالیسی ساز ہی نہیں بلکہ ہم بطور معاشرہ بھی اس میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم خود اپنے بچوں کے لیے الگ اور بہتر نظام چاہتے ہیں، جس سے یہ تقسیم مزید مضبوط ہوتی ہے۔

انتخابی مہمات میں بھی ہماری ترجیحات تعلیم کے بجائے بنیادی سہولیات تک محدود رہتی ہیں۔ ہم سڑک، گلی اور بجلی کا مطالبہ تو کرتے ہیں مگر معیاری تعلیم کو اپنی اولین ترجیح نہیں بناتے۔

اگر ہم واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی اجتماعی سوچ کو بدلنا ہوگا۔ ہمیں اپنے نمائندوں سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ وہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں کیا پالیسیاں رکھتے ہیں۔ جب یہ سوال عوامی سطح پر اٹھے گا تو یقیناً حکمران بھی اس جانب توجہ دینے پر مجبور ہوں گے۔

تعلیم محض روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک مہذب اور باشعور معاشرہ تشکیل دینے کی بنیاد ہے۔ جب تک پاکستان میں یکساں، معیاری اور منصفانہ تعلیمی نظام رائج نہیں ہوگا، تب تک ترقی کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • Faizul Hassan نے کہا:
    15 اپریل, 2026 وقت 1:06 شام

    باتیں تو بہت ہو چکی ہیں اس موضوع پر مگر اس کی طرف توجہ کسی کی نہیں. یہاں ہر کوئی اپنی حیثیت کے مطابق بچوں کے لئے تعلیم چاہتا ہے. کیا ہی اچھا ھو کہ ہم اس سارے سسٹم کو خیر باد کہہ دیں اور ایک ایسا سسٹم رائج کریں جو سب کو قابل قبول ھو اور اس سارے سسٹم میں باقی تمام سسٹم کو خیر باد کہہ دیں. لیکن اس کے کے لیے ہم سب کو کسی ایسے سسٹم سے متفق ھونا چاہیے جو سب کے لیے یکساں مفید ہو اور عام آدمی کی دسترس میں ھو.

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
69%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

صبح نو سکول میں

24 اگست, 2024

جہلم میں صحت کی جانب ایک اور تاریخی قدم

3 جنوری, 2026

میری قوم کا اقبالؒ

2 مارچ, 2025

خواتین کی ہراسمنٹ، ذمہ دار سوسائٹی؟

8 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں