Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم شہر میں جگہ جگہ بجلی کے لٹکتی تاریں علاقہ مکینوں کیلئے جان کا خطرہ بن گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم شہر میں جگہ جگہ بجلی کے لٹکتی تاریں علاقہ مکینوں کیلئے جان کا خطرہ بن گئے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
12 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: آئیسکوسرکل جہلم کی انتظامیہ کی نا اہلی، شہر اور گردو نواح میں جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے تار علاقہ مکینوں کیلئے جان کا خطرہ بن گئے، لٹکتی ننگی اوربوسیدہ تاریں کسی بھی جانی و مالی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کی بیشتر سب ڈویژن کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر سمیت ملحقہ اور مضافاتی علاقوں ، بازارجن میں مین بازار، کناری بازار، نیا بازار، چوک گنبد والی مسجد سے ملحقہ بازار، محلہ اسلام پورہ، چشتیاں محلہ، جادہ ، مشین محلہ، بلال ٹاؤن، چونترہ ، کھرالہ پروفیسر کالونی ، پیرا غیب، کالا گجراں ، کشمیر کالونی ، مجاہدہ آباد، مخدوم آباد، قیصرہ آباد، روہتاس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں لٹکتی بجلی کی ننگی اور بوسید و تاروں کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

ان بوسیدہ تاروں کی وجہ سے وولٹیج کی کمی بیشی معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے آئے روز صارفین کے برقی آلات و غیرہ خراب یا جل جاتے ہیں ان بوسیدہ تاروں کی وجہ سے بارش کے موسم میں متعدد بار دیواروں میں کرنٹ بھی آچکے ہیں۔

آئیسکو سرکل جہلم میں آئے روز تاروں کی مرمت کے نام پر سارا سارا دن بجلی بند رکھی جاتی ہے لیکن شہر کے گنجان آباد علاقوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں آج تک کسی اہلکار نے ان لٹکتی تاروں کو درست کرنا گوارہ نہیں کیا۔

صارفین نے آئیسکو چیف سے تاروں کی جگہ فور کور کوائل بچھانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ شہریوں کو سروں پر منڈلاتے خوف کے سائے ختم ہو سکیں ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
light rain
38° _ 38°
42%
2 km/h
پیر
38 °C
منگل
36 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں مشترکہ کھاتوں کی تقسیم پر عائد سرکاری فیس ختم

20 جنوری, 2025

اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں، نادرا نے بڑا اعلان کر دیا

27 نومبر, 2023

محرم الحرام ہمیں صبر، انسانیت اور نماز کا درس دیتا ہے، ملک ندیم عباس

15 جولائی, 2024

کچرا اٹھانے والی ٹرالیاں جہلم میں گندگی اور تعفن پھیلانے کا باعث بننے لگیں

12 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں