جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر نوگراں کے قریب ناکہ بندی کر کے موٹرسائیکل پر منشیات سمگل کرنے والے ملزم مدثر محمود عرف کمانڈو سکنہ بھلولہ کو 7 کلوگرام سے زائد منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم مدثر موٹرسائیکل کے ذریعے منشیات بیگ میں ڈال کر سپلائی کرنے جارہا تھا، ملزم کافی عرصہ سے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔
تھانہ صدر پولیس نے منشیات اوراسلحہ تحویل میں لے کر ملزم کو تھانے منتقل کردیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔


