سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں بجلی چور مین تاروں کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈومیلی نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد گل فراز کو مین تار کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔


