Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کھیوڑہ کے گلابی نمک کی برآمدات میں اضافے کے لیے امریکی فرم سے معاہدہ طے پاگیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کھیوڑہ کے گلابی نمک کی برآمدات میں اضافے کے لیے امریکی فرم سے معاہدہ طے پاگیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد احمد نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی اورامریکی فرم میرکل سالٹ ورکس کلیکٹو انکارپوریشن (ایم ایس سی آئی) نے ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات میں اضافے کے لیے ویلیو ایڈیشن کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

امریکی فرم میرکل سالٹ ورکس کلیکٹو انکارپوریشن کے نمائندے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد احمد نے کہا کہ حکومت معدنی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ مقامی افراد کے طرز زندگی میں تبدیلی لائی جا سکے۔

ایم ایس سی آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور صدر احمد ندیم خان نے معاہدے پر دستخط کیے اور کہا کہ یہ معاہدہ شراکت داروں کے درمیان حد سے زیادہ تعاون کی عکاسی کرتا ہے اور انہوں نے مؤثر رابطہ کاری اور تعاون پر وزارت پئٹرولیم اورخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کا شکریہ ادا کیا۔

معاہدے پر دستخط کو ایک بڑا سنگ میل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 بورڈ آف ڈائریکٹرز پر مشتمل جوائنٹ وینچر کمپنی تشکیل دی جائے گی جس میں 4 منرل سالٹس اور 3 پی ایم ڈی سی کے ڈائریکٹرز شامل ہوں گے جو 9 ماہ میں فلیکسیبلٹی رپورٹ مکمل کریں گے۔

پاکستان کے گلابی نمک کی مارکیٹ تقریباً 10 ارب ڈالر

احمد ندیم خان نے کہا کہ پاکستان کا را مٹیریل 45 ممالک کو جاتا ہے اور پاکستان کے گلابی نمک کی 9 سے 10 ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی اور ایم ایس سی آئی حکام نے بین الاقوامی منڈیوں میں نمک پر مبنی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے وقف ایک جدید پنک راک سالٹ کرشنگ اور پیکیجنگ سہولت قائم کرنے کے لیے اپنی شراکت داری کو باضابطہ شکل دے دی ہے۔

اسد احمد نے بتایا کہ یہ منصوبہ 200 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار ہے جو اس اہم منصوبے میں بین الاقوامی برادری کے اعتماد اور جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔

جون 2026 سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن کی کمرشل پیداوار کی توقع

انہوں نے مزید کہا کہ جون 2026 سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن کی کمرشل پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعاون کے معاشی اثرات کے علاوہ اس اقدام سے ملک کی غیر ملکی آمدنی میں خاطر خواہ حصہ ڈالنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس سی آئی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے اپنے عزم کے مطابق ، آپریشنل شعبے میں کمیونٹی کی ترقی ، صحت کی سہولیات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات میں فعال طور پر شامل ہوگا۔

منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ تقریب اقتصادی ترقی اور پاکستان کی پنک راک سالٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کے سلسلے میں ایک تاریخی لمحہ ہے جو خوشحالی اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

گلابی نمک لاکھوں گھروں میں سفیر کی مانند ہوگا، امریکی فرم

ایم ایس سی آئی کے چیف کمیونیکیشن آفیسر مبارک خان نے اس معاہدے کو ایک نئے سفر کا آغاز اور پاکستان کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا کیونکہ گلابی نمک بین الاقوامی سطح پر لاکھوں گھروں میں سفیر کا کردار ادا کرے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

4 نومبر, 2024

جہلم میں رہائش پذیر افغان خاندان انخلاء کے نوٹس کیخلاف عدالت پہنچ گیا

31 اکتوبر, 2023

جہلم کے پرائیویٹ اسپتال میں نوجوان امتیاز احمد کی ہلاکت، محکمہ صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

9 ستمبر, 2026

جہلم: گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی

28 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں