Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، بارشیں ہی بارشیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، بارشیں ہی بارشیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم:‌محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

26 جون سے یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی جبکہ آندھی چلنے کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں 27 جون سے یکم جولائی تک تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کئی مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بہاولپور، لودھراں اور مظفرگڑھ میں 26 جون سے 30 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ کے علاقے عمرکوٹ، میرپور خاص اور کراچی میں 26 جون سے یکم جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں 28 جون سے یکم جولائی تک تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے چترال، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 28 جون سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے لسبیلہ اور خضدار میں 26 جون سے 28 جون کے دوران تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 28 سے 30 جون تک تیز بارشوں کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور نارووال میں اربن فیلڈنگ کا خدشہ ہے۔

آندھی چلنے کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات پر عمل کریں۔

اس ہفتے موسم کی تبدیلی کے پیش نظر شہریوں کو اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رمضان سہولت بازار؛ ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط پر شہری پریشان

3 مارچ, 2025

اٹلس ہونڈا نے پرائیڈر 2025ء متعارف کرادی

12 مارچ, 2025

عمران خان نے سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرادی

28 اکتوبر, 2024

محرم الحرام ڈیوٹی کے سلسلے میں ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات

13 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں