Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سولر پینل اور بیٹریوں کی قیمت میں بڑی کمی
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سولر پینل اور بیٹریوں کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 18 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے بعد الیکٹرانک سامان ، گاڑیاں اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔اب سولر پلیٹس اور بیٹریاں بھی سستی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے ہے کہ ریگل مارکیٹ سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 5ہزار سے 15 ہزار تک کی کمی ہوئی ہے۔ 165 واٹ کی سولر پینل کی قیمت 16ہزار200سے کم ہوکر10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے ۔

260واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں 6 ہزارروپے کی کمی کی گئی ہے۔ تاجروں نے کہا کہ 550 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت48ہزار400 سے کم ہوکر33ہزار روپے پر آگئی ہے۔ سولر پینل کیساتھ 150ایمپیئرکی بیٹری کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب سولر پینل کی قیمت میں کمی کے حوالے سے تاجر برادری تقسیم نظر آرہی ہے۔ پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں گذشتہ 2 سال کے دوران 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہیں۔

سستی شمسی توانائی کےاستعمال کو فروغ دینےکیلئےحکومت نے رواں سال فروری میں سولر امپورٹ پر تمام ٹیکسز ختم کیے تھے۔ جس کی وجہ سے سولر پینل کی قمیت فی واٹ 135روپے سے کم ہوکر 70 روپے فی واٹ ہوئی تھی۔

550 واٹ کا سولر پینل 75ہزار سے کم ہو کر 34ہزار روپے ہو چکاہے۔ اب امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود اکثرمارکیٹوں میں قیمتیں فروری والی وصول کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں سولر پینل درآمد کی آڑمیں ملک سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

سینیٹ خزانہ کمیٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دے دیاہے۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ 2017 سے 2022 کے دوران سولر پینل درآمد کے نام پر 72 ارب 83 کروڑ روپے ملک سے باہر بھیجے گئے لیکن مقامی مارکیٹ میں صرف 45 ارب 61 کروڑ روپے کے درآمدی سولر پینلز فروخت ہوئے، یوں 69 ارب 50 کروڑ روپے کی اوور انوائسنگ سامنے آئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اربوں روپے کے سولر پینلز چین سے درآمد کئے گئے لیکن رقم دبئی اور سنگاپور ٹرانسفر کی گئی۔ آڈٹ کے ذریعے 6 ہزار 232 گڈز ڈکلیریشنز کا سراغ لگایا جا چکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ صرف پشاور کی دو بڑی کمپنیوں پر 45 ارب روپے کی اوور انوائسنگ کا الزام ہے، جن پر ایف آئی آرز درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ غفلت یا سہولت کاری کرنے والے کمرشل بینک بھی ریڈار پر ہیں۔

کمیٹی نے ایف بی آر کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ساڑھے چار ارب روپے کے فنانسنگ گیپ پر بھی وضاحت طلب کر لی۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے
11 دسمبر, 2023
غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
11 دسمبر, 2023
مسلم لیگ (ن) دبئی کے سینئر نائب صدر چودھری عبدالرزاق کے چھوٹے بھائی محمد عرفاق انتقال کر گئے
11 دسمبر, 2023
امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
10 دسمبر, 2023
دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
10 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے

11 دسمبر, 2023

فراڈ کیس؛ فواد چوہدری ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے

10 دسمبر, 2023

جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری کی سوہاوہ کے نوجوانوں کے ساتھ بیٹھک

10 دسمبر, 2023

دینہ: ڈومیلی روڈ پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے ملازم کو فیملی سمیت لوٹ لیا

10 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں