سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔


