جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ چوٹالہ اور تھانہ للِہ کا دورہ، پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کیا، جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈی ایس پی صدر ندیم طارق، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہر اور ایس ایچ او چوٹالہ ظہیر الدین بابر بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ للِہ کی زیر تعمیر نئی بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔
ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں کو الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔


